Add Poetry

شکر گزار

Poet: حبا حنیف راجپوت By: حبا حنیف راجپوت , Karachi

تندرست کوئی رہتا ہے یہاں
کوئی بستر پر پڑا بیمار ہے

کہیں عیش وعشرت کی انتہا نہیں
کوئی نوکری کے چکر میں خوار ہے

کسی کو پرواہ نہیں رشتوں کی
کوئی ڈھونڈتا رہتا پیار ہے

قاتل کا پتہ لگانا بہت مشکل ہے
یہاں ہر کسی کے پاس تلوار ہے

سچے لوگ بھی موجود ہیں یہاں پر
کوئی کہتا ہے اسے جھوٹ کا بازار ہے

حسد میں مبتلا ہیں ایک دوسرے سے
کوئی خود کے وجود سے بیزار ہے

ڈرتا ہے کوئی سچ بولنے سے یہاں
کسی کی سچائی ہی اس کا ہتھیار ہے

کوئی سکون سے جی رہا ہے
کسی کی زندگی بہت ہی دشوار ہے

کوئی کہتا ہے یہ دنیا ہی بیکار ہے
کوئی ہر لمحہ رب کا شکرگزار ہے

Rate it:
Views: 276
24 Aug, 2022
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets