شیشۂ خواب توڑ کر جاناں
چل دئیے آپ کس نگر جاناں
ہو گئے میری دسترس سے دور
کر ویران سارا گھر جاناں
زور مارا بہت طبیبوں نے
درد گھٹتا نہیں مگر جاناں
جانتی ہیں یہ منتظر آنکھیں
مل سکوں گی نہ عمر بھر جاناں
راہ تکتے ہیں راستے ، تیری
تم کھبی آؤ تو ادھر جاناں
پاؤں پکڑے ہوئے میرے ، زمیں
اب تو ممکن نہیں سفر جاناں
تھک چکی ہے بہت صدف تیری
ہیں کہاں تیرے بام و در جاناں