عاشق جو اس گلی کا بھی مر کر چلا گیا
Poet: خان جانباز By: Aqib, Rawalpindiعاشق جو اس گلی کا بھی مر کر چلا گیا
دنیا سے ایک اور قلندر چلا گیا
غربت کا اپنے حال تجھے اور کیا کہوں
اک دن تو اک فقیر بھی اٹھ کر چلا گیا
فرعون اپنے دور کا زندہ ہے آج بھی
دنیا سمجھ رہی تھی ستم گر چلا گیا
چاقو پہ ہے نشان کسی بے گناہ کا
قاتل تو ہاتھ میں لئے خنجر چلا گیا
وہ تنکا جوڑ کر کے نشیمن جو تھا بنا
بستی کی آگ میں وہ مرا گھر چلا گیا
امید کر چکا تھا نئے سال سے بہت
اک اور زخم دے کے دسمبر چلا گیا
لیلیٰ سے جو ملا تھا وہ پتھر لئے ہوئے
جانبازؔ اپنے شہر سے باہر چلا گیا
More Sad Poetry






