Add Poetry

عشق میں نام کمائے گا تو چھا جائے گا

Poet: ظفر By: ظفر, Kohat

عشق میں نام کمائے گا تو چھا جائے گا
تو کبھی دشت میں آئے گا تو چھا جائے گا

بات سے بات گھمانے پہ تجھے داد ملی
پھر تو تو شعر سنائے گا تو چھا جائے گا

رقص فرقت میں کروں گا تو کیے جاؤں گا
ابر وحشت کا جو چھائے گا تو چھا جائے گا

وصل میں جان سے جائے گا تو مر جائے گا
ہجر میں جان سے جائے گا تو چھا جائے گا

آنکھ میں خواب رچانے کی نہیں ہے قیمت
آنکھ میں خواب رچائے گا تو چھا جائے گا
 

Rate it:
Views: 8
06 Aug, 2025
More Ajiz Kamal Rana Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets