Add Poetry

غلط کہا ہے کسی نے ہوا منافق ہے

Poet: نوید عباس By: ساجد ہمید, Lahore

غلط کہا ہے کسی نے ہوا منافق ہے
ہمارے شہر کا ہر اک دیا منافق ہے

جسے سمجھتا رہا میں خلوص کا پیکر
وہ کائنات کا سب سے بڑا منافق ہے

تجھے سمجھنا مری دسترس سے باہر ہے
تو اپنی طرز کا بالکل نیا منافق ہے

میں اس لیے تو پلٹ کر کبھی نہیں آیا
مجھے خبر تھی کہ تیری صدا منافق ہے

تمھارے دوست سے پوچھا تمھارے بارے میں
بس ایک لفظ ہی اس نے کہا،منافق ہے

دلوں سے نکلی دعائیں قبول ہوتی ہیں
فقط زبان سے نکلی دعا منافق ہے

نوید میں نے اسے ہر طرح سے پرکھا ہے
وہ ہر حوالے سے بے انتہا منافق ہے

 

Rate it:
Views: 695
04 Jan, 2022
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets