غم جب رگ وپے میں اتر جاتا ہے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

غم جپ رگ و پےمیں اتر جاتا ہے
تو پھر کمزور انسان بکھر جاتا ہے

جسے الله نےصبرکی دولت بخشی ہے
ایسےسانحہ سےمسکراتےگزر جاتاہے

اس کی زیست میں ایسا انقلاب آتا ہے
جس سےوہ انسان اور بھی نکھرجاتا ہے

میں جب بھی اس کی آنکھوںمیں جھانکتا ہوں
میرا دریا اس کے سمندر میں اتر جاتا ہے

عشق سے اپنا دامن بچا کے رکھنادوستوں
یہ اچھے بھلے کو بے گھر کر جاتا ہے

Rate it:
Views: 461
15 Jun, 2011
More Life Poetry