غم دوراں کا مداوا غم جاناں بھی نہیں
Poet: رفیق جابر By: کاظمین نوید, Karachiغم دوراں کا مداوا غم جاناں بھی نہیں
زیست دشوار نہیں ہے تو کچھ آساں بھی نہیں
عرصۂ دہر سے ہم اہل جنوں کو نسبت
اس کی وسعت بہ حد عالم امکاں بھی نہیں
ہر نفس ایک خلش سی ہے رگ جاں کے قریب
اور نشتر کوئی پیوست رگ جاں بھی نہیں
دیکھیے وقت نے کس کس کے اڑائے پرزے
ان کا دامن بھی نہیں میرا گریباں بھی نہیں
ایک ہی مرد حق آگاہ ہے بندہ یا رب
کہ یہ کافر جو نہیں ہے تو مسلماں بھی نہیں
منزل غم سے گزرنا ہے اور اس پر جابرؔ
دشت وحشت میں کسی شوخ کا داماں بھی نہیں
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

MAZHAR IQBAL GONDAL