غم میں مسکراتی ہوں
Poet: Shama By: Shama Abbasi, wales ukزمانہ محوِ حیرت ہے کہ غم میں مسکراتی ہوں
بجھاتا ہے مجھے کوئی مگر میں جمگاتی ہوں
تمہارے ولولوں میں اک تموج بھی سکوں بھی ہے
مگر میں اِضطرابِ عشق بھی تم سے چھپاتی ہوں
عجب ہچلل مچا دیتی ہوں میں خاموشی تاروں میں
ربابِ زندگی پہ جب کوئی دھن گنگناتی ہوں
ترستے ہیں قدم بوسی کو تیری راہ تکے ہیں
میں ان پھولوں کو آنگن میں تیری خاطر بچھاتی ہوں
نہ جلتا حُسن کا شعلہ نہ تُو اُس پہ فدا ہوتا
تیری دیوانگی کی داستاں سب کو سناتی
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے

اسلم