غم کے بادل آتے ہیں
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMغم کےبادل آتےہیں اورٹل جاتےہیں
دکھ سہہ کراہل دل سنبھل جاتےہیں
سوچتےہیں ہم کیسےاپنادفاع کریں
جب ان نگاہوں کہ تیرچل جاتےہیں
وہ جب آتےہیں میری بزم خیال میں
خوشی سےہم مچل مچل جاتےہیں
زمانے کی روش ہی کچھ ایسی ہے
یہاں لوگ بڑےجلد بدل جاتےہیں
مصائب سےوہ کبھی نہیں گبھراتے
جودرد کےسانچےمیں ڈھل جاتےہیں
More Life Poetry






