فسانہ
Poet: صہیب اکرام By: صہیب اکرام, Lahoreاے رات ذرا آہستہ چل
اے چاند ذرا تو بام پہ آ
اے آنکھ دریچے کھول ذرا
اے شوق فسانہ لکھ دل کا
اے درد ابھی کچھ دیر ٹھہر
یہ خواب ٹھکانے لگ جائے
اے یاد کوئی مشعل ہی جلا
دنیا نظر آنے لگ جائے
اے خواب ہمیں رسوا تو نہ کر
اک آس لگائے بیٹھے ہیں
اے سانس سنبھل کر راہوں میں
کچھ دیپ جلائے بیٹھے ہیں
اے عشق گزارا کیسے ہو
یہ جاں ہوئی جاتی ہے بیکل
اے عمر گواہی کس سے لیں
دامن میں ہے بس یہ ایک ہی پل
اے شمع نفس کچھ اور بھڑک
اے آرزو اب اشکوں میں ڈھل
اے رات ذرا آہستہ چل
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

MAZHAR IQBAL GONDAL