فنا ہوتی محبتوں سے کھیل پڑی

Poet: Maria Riaz Ghouri By: Maria Ghouri, HarooNAbad

دل کے طوفانوں سے کھیل پڑی
محبت کے ارمانوں سے کھیل پڑی

عشق کی بازی میں سب کچھ ہار بیٹھی
جھوٹے رشتوں سے کھیل پڑی

تجھ سے کسی بات کا شکوہ نہیں کروں گی
اعتبار کی حدوں سے کھیل پڑی

دھڑکنوں کا لحاظ ہے زندگی کی ضرورت نہیں
ٹوٹتی جڑتی سانسوں سے کھیل پڑی

سناٹا کر لیا خود دل کے عالم میں
اپنے شہر کی رونوقوں سے کھیل پڑی

لحد تک جانے کی ضرورت ہی کیا ہے
زندگی میں لحدوں سے کھیل پڑی

مجھے بتاتے ہو عشق کیسے کرتے ہیں
فنا ہوتی محبتوں سے کھیل پڑی

اپنی خوشیوں سے شرط لگائی تھی
اور تیری بے وفائیوں سے کھیل پڑی

Rate it:
Views: 483
29 Mar, 2013
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL