Add Poetry

فکر انسان اور بےبسی

Poet: Mohammad shaukat mehmood By: Mohammad shaukat mehmood, Jhelum

زمین و آسمان کی وسعتوں کومیں دیکھ تو چکا،لیکن
ان کی حقیقت ہے کیا پتامجھ کونہیں

سانسوں کا چلنا دل کا دھڑکنا میں دیکھ چکا لیکن
یہ عمل ہے کیسے ممکن پته مجھ کو نہیں

موت تو بظاہر عمل ہے میرے خود کے مرنےکا
اسں میں پوشیده راز کیا،پته مجھ کو نہیں

کوئلیں بلبلیں گنگناتی ہیں اس چمن میں لیکن
ان کے دل میں ھوتا ہے کیا،پته مجھ کو نہیں

دانے کے عمل کو تو میں جان چکا لیکن
اس میں پوشیده زندگی ھے کیسے، پتہ مجھ کو نہیں

میری آنکھ جو دیکھ رھی ھے،چمن کےنظاروں کو
یہ سب تخلیق ھے کس کی،پتہ مجھ کو نہیں

چمن کی زندگی کے چند سالوں میں دیکھ چکا لیکن
آگے ھو گی زندگی کیسی،پتہ مجھ کو نہیں

جنت جوتونے بنائی ہی،میرے لیے ہے
میرے نہ ھونےسے وه ھوگی کیسے،پتہ مجھ کو نہیں

آتے بھی اور جاتےبھی ہیں یہاں سے ہم
آتےہیں کہاں سے اور جاتے ہیں کہاں،پتہ مجھ کو نہیں

سوچ تو ٹکرا رہی ہے ان دیکھی حدوں سے،شوکت
دیکھنا کیا چاہتا ہے،پتہ تجھ کونہیں

Rate it:
Views: 460
11 May, 2012
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets