قرسم مشکوٰتہ -میری معصوم شہزادی

Poet: Ishraq Jamal Ashar Chishti By: Ishraq Jamal Ashar Chishti, Karachi

 اے میری راحت جان اے میری قرسم مشکوتہ
میری آنکھوں کا ستارہ ہے تو قرسم مشکوتہ

تیرے ہونٹوں پہ ہمیشہ ہی تبسم کھیلے
زند گی میں ہو ہمیشہ تیری یہ عیش و نشاط

رب ہر اک غم سے ہر ا ک دکھ سے بچائے تجھ کو
یہ دعا ہے تیری خوشیوں سے ہو بھر پور حیات

علم ہو تجھ کو عطا دونوں جہانوں کا کثیر
تیرے صدقے میں ملے مجھ کو جہنم سے نجات

دین و دنیا کے خزانوں سے غنی رکھے خدا
سب کو گروید ہ بنالیں وہ ملیں تجھ کو صفات

تو اجالوں میں رہے تجھ سے سحر پیار کرے
پاس بھٹکے نہ کبھی تیرے سیاہ غم کی یہ رات

جسم اور روح کی صحت کبھی کمزور نہ ہو
تجھ پہ رحمت رہے سایہ فگن ہر پل ہر ساعت

وہ مقدر ہو تیرا جس پہ جہاں ناز کرے
میرے ہونٹوں پہ دعا ہے یہ اشہر بعد صلوٰتہ

Rate it:
Views: 1447
06 Jan, 2010
More Life Poetry