قیامت آ گئی سر پر ابھی سے

Poet: Faheem Ur Rehman Faheem By: Faheem Ur Rehman, Surjani Town, Karachi

بپا ہے ہنگامہِ محشر ابھی سے
قیامت آ گئی سر پر ابھی سے

ابھی دیکھی کہاں ہے میں نے دنیا
مگر لگنے لگا ہے ڈر ابھی سے

میں شاعر ہوں نظر آتا ہے مجھکو
تباہی کا وہ منظر ابھی سے

جو ہونا ہے ہو کر رہے گا
بحث نہ کر اسپر ابھی سے

ابھی تو ایک ہی مصرہ سُنا ہے
آپ کہنے لگے مکرر ابھی سے

جب مر جاؤنگا تو رو لینا
روتے ہو کیوں مجھ پر ابھی سے

ابھی عمر ہی کیا ہے فہیم
کہ چھلنی ہو گیا جگر ابھی سے

Rate it:
Views: 417
21 Sep, 2013
More Life Poetry