لیکن یہ دنیا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

سب ہی ہنسنا چاہتے ہیں
سب ہی خوش رہنا چاہتے ہیں

خوشیاں دیکھنا چاہتے ہیں
خوشیاں لکھنا چاہتے ہیں

خوشیاں سننا چاہتے ہیں
خوشیاں پانا چاہتے ہیں

لیکن آہ افسوس کہ پیارے
یہ دنیا ہے اس دنیا میں

انسانوں کو رہتے ہوئے
کچھ دکھ بھی سہنے پڑتے ہیں

کچھ دکھ بھی دیکھننے پڑتے ہیں
کچھ دکھ بھی لکھنے پڑتے ہیں

کوئی چاہے یا نہ چاہے اس
دکھ بھی سننے پڑتے ہیں

اور دکھ بھی کہنے پڑتا ہیں
کیونکہ یہ دنیا ہے اور

دنیا میں ازل سے ہی ایسا ہے
کہ پھولوں کے سنگ کانٹے ہیں

تو خوشیوں کے سنگ دکھ بھی ہیں
یہ دنیا ہے یہی دنیا ہے

Rate it:
Views: 506
02 Aug, 2010
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL