Add Poetry

مال مفت دل بے رحم

Poet: hasanpurki By: M.Hassan, karachi

وزیر سے مشیر تک
گاڑی سے پجیرو تک
سی این جی سے پیٹرول تک
گھر سے گاڑی تک
بیگم سے نوکر تک
سالگرہ سے ولیمہ تک
چراغاں سے ناچ گانوں تک
شاپنگ سے سیر سپاٹے تک
زکات سے خیرات تک
حج و عمرہ سے یورپ تک
لندن پیرس امریکا تک
سارے جہان کے کونے کونے تک
اخبار رسالے اور میڈیا تک
سالوں سے لیکر چمچوں تک
عیش اڑاتے ہیں جان پہچانوں تک
اک اک کے منہ کے سائز تک
بھر بھر کے کھلاتے ہیں حلق تک
تاکہ منہ بند رکھے قیامت تک
کھال عوام کا اتر نے تک
خوب کھاتے ہیں توند پھٹنے تک
ہمیں مینڈیٹ ملا ہے پانچ سال تک
خوب لوٹ مچاو عوام کو شعور آنے تک
اپنے اپنے کھاتے بھرو عوام کو ہوش آنے تک
تم بے فکر رہو عوام کو عقل آنے تک
فی الحال تو ایک کا ہاتھ ہے دوسرے کے گریباں تک
آپس میں گتھم گتھا ہے چھوٹے چھٹے گاوں تک
دین کا حکم ہے ایک ہو جاو تم مرنے تک
کون صحیح ہے کون غلط ہے تم کو حق نہیں کہنے تک
اپنے کام سے کام رکھو پرکی مت جھانکو دوسروں کے اندر تک


 

Rate it:
Views: 358
31 Mar, 2012
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets