مبارک ہو ۔۔۔

Poet: Dr. Humera Islam By: Dr. Humera Islam, Karachi.

جب سے کائینات تخلیق ہوئی
اس لمحے سے آج اس لمحے تک
جتنی مرتبہ “ مبارک ہو “ کے الفاظ
کہے گئے- اور سنے گئے
لکھے گئے اور پڑھے گئے
سوچے گئے اور محسوس کئے گئے
دعا بن کر لبوں پہ بکھر گئے
اتنی ہی مرتبہ
اور اس سے بھی ہزار گنا زیادہ مرتبہ
یہ بندھن جیون پھر کا
تم دونوں کو میری طرف سے
مبارک ہو ۔۔۔

Rate it:
Views: 339
06 Sep, 2013
More Life Poetry