مجبُور کا عالم دیکھو

Poet: Kaiser Mukhtar By: Kaiser Mukhtar, HONG KONG

مجبُور کا عالم دیکھو
بے حسی کا موسم دیکھو

آنکھ میں آنسُو کیوُنکر آئے
بے کسی کی شبنم دیکھو

دولت کی ہے اجارہ داری
تعلُق داری ہوئی کم دیکھو

دھنوان ہوئے ہیں حکم کا پتہ
بے بسی کا پر چم دیکھو

پیار، عشق ، محبت کیا ہے
بھنورے کا ترنم دیکھو

رنگ بھرے جگ میلے میں
کون کھڑا ہے گمُ سمُ دیکھو

وحشی درندوُں کی بھیڑ لگی ہے
کو ن ہے ابن آدم دیکھو
قیصر ُمختار
 

Rate it:
Views: 480
13 Sep, 2008
More Life Poetry