مجھے تو عشق میں اب عیش و غم برابر ہے
Poet: بقا اللہ بقاؔ By: مصدق رفیق, Karachiمجھے تو عشق میں اب عیش و غم برابر ہے
بہ رنگ سایہ وجود و عدم برابر ہے
نہ کچھ ہے عیش سے بالیدگی نہ غم سے گداز
ہمارے کام میں سب نوش و سم برابر ہے
چلا ہے قافلہ پر ہم سے نا توانوں کو
ہزار گام سے اب اک قدم برابر ہے
بہ چشم مردم روشن ضمیر گر پوچھو
تو قدر جام مے و جام جم برابر ہے
خزاں کے روز جو دیکھا تو عندلیبوں کو
صفیر بوم سے اب زیر و بم برابر ہے
بہت شگفتہ ہیں گلشن میں گرچہ لالہ و گل
تمہارے چہرے سے پر کوئی کم برابر ہے
یہ رند دے گئے لقمہ تجھے تو عذر نہ مان
ترا تو شیخ تنور و شکم برابر ہے
وہ مست ناز و ادا جس کو روز وعدے کے
شکست جام و شکست قسم برابر ہے
بقاؔ جو بار نہ دے ہم کو اپنی محفل میں
تو مرگ و زندگی اپنی بہم برابر ہے
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

MAZHAR IQBAL GONDAL