Add Poetry

محبت تو قطرے میں ہے جان ڈال دیتی

Poet: Muhammad Anwer Annu By: Muhammad Anwer, karachi

یہ سچ ہے کہ محبت دکھ نہیں دیتی
دکھوں کا جو سبب بنے وہ تو نفرت ہوتی ہے

محبت تو انسان کو انسان بنا دیتی ہے
انسان کو حیوان کے قریب جو کردے وہ محبت ہی تو کہلاتی ہے

محبت صرف مرد و زن کی قربت کا نام نہیں
محبت چوراہا پر ملنے والی کوئی شے کا نام نہیں

محبت ہے تو یہ دنیا ہے یہ سلسلہ زندگی ہے
محبت نہیں تو کچھ نہیں کوئی خوشی نہیں کوئی غم نہیں

یہ سچ ہے کہ محبت دکھ نہیں دیتی
محبت تو قطرے میں ہے جان ڈال دیتی

Rate it:
Views: 438
31 Aug, 2010
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets