Add Poetry

مسلمان ایک دوسرے سے محبّت کیوں نہیں کرتے

Poet: purki By: m.hassan, karachi

گالی کا جواب یوں گالی سے نہیں دیتے
عقلمند لوگ اپنا وقت یوں برباد نہیں کرتے

سب کو پتہ ہے شریفوں کا کردار
اِن باتوں کا سرِعام چرچا نہیں کرتے

کون جیتے گا اور کون ہارے گا یہ وقت ہی جانے
جیتنے والوں کے چہروں پر یوں ہوائیاں نہیں اُڑتے

کون چور ہے اور کون چوکیدار یہ سب کو پتہ ہے
بیتے ہوئے لمحوں کا یوں ماتم نہیں کرتے

اپنے اپنوں میں لیپ ٹاپ بانٹا سرکاری خزانے سے
اِن لوٹے ہوئے مالوں کا زکر یوں عام نہیں کرتے

جنرل کی باقیات نے ملک کو دل کھول کر لوٹا
اِن لوٹے ہوئے پیسوں کا حساب یوں نہیں مانگتے

لگائے ہوئے مالوں کو اب ووٹوں میں سمیٹنا ہے
شریف لوگ مفت میں انویسٹمینٹ یوں نہیں کرتے

کئی دہائیوں سے میرے وطن کو دوزخ بنا ڈالا
آزمائے ہوئے لوگوں کو بار بار آزمایا نہیں کرتے

پُرکی تم کب تک لکھ لکھ کر اپنا خون جلاؤگے
میرا ایمان ہے میری محنت مولا یوں ضائع نہیں کرتے

ہم مسلمان ہیں اپنی قدرت سے ہمارا دل پھیر دے
تیری اجازت کے بخیر انسانوں کا دل پھیرا نہیں کرتے

اللہ رسول اور قرآن پر ایمان کے داعی ہیں اگر ہم
تو مسلمان ایک دوسرے سے محبّت کیوں نہیں کرتے
 

Rate it:
Views: 320
27 Apr, 2013
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets