جنّت کو جہنّم بنانے والوں کو ایک دھکّا اور دو
Poet: purki By: m.hassan, karachiشر اور زر کی گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکّا اور دو
تمتماتے اور ٹمٹماٹے ہوئے چہروں کو ایک دھکّا اور دو
تمام آزمائے ہوئے پارٹیوں کو ایک دھکّا اور دو
شریف اور زرداری کے پالتوؤں کو ایک دھکّا اور دو
ملک کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو ایک دھکّا اور دو
کرپشن اور کمیشن کے سرغنوں کو ایک دھکّا اور دو
ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کو ایک دھکّا اور دو
عوام کو غربت اور جہالت میں پھنسانے والوں کو ایک دھکّا اور دو
برسوں کے ملک خوروں کو کو ایک دھکّا اور دو
عوام کو آپس میں لڑانے والوں کو ایک دھکّا اور دو
جنّت کو جہنّم بنانے والوں کو ایک دھکّا اور دو
بھائی کو بھائی سے لڑانے والوں کو ایک دھکّا اور دو
اپنی اپنی جیبیں بھرنے والوں کو ایک دھکّا اور دو
سرکاری خزانہ لوٹ کر کھانے والوں کو ایک دھکّا اور دو
عوام کو مشکلات میں پھنساکر تماشہ دیکھنے والوں کو ایک دھکّا اور دو
ریاست کے اندر اپنی ریاست بنانے والوں کو ایک دھکّا اور دو
ملک کو قتل گاہ بنانے والوں کو ایک دھکّا اور دو
چنگیز،ہٹلراور فرعون کے چیلوں کو ایک دھکّا اور دو
انسانوں کو تقسیم در تقسیم کرنے والوں کو ایک دھکّا اور دو
نفرت،تعصّب اور فرقہ واریت کی سیاست کرنےوالوں کو ایک دھکّا اور دو
اللہ رسول اور قرآن کے دشمنوں کو ایک دھکّا اور دو
مسلمانوں کو لڑانے والے ایجنٹوں کو ایک دھکّا اور دو
جھوٹوں،دھوکہ بازوں اور پُرانے سیاسی ٹھگوں کو ایک دھکّا اور دو
اپنی مفاد کے لئے ملک کی اینٹ سے اینٹ بجانے والوں کو ایک دھکّا اور دو
امید بر آئیں گی مگر افسوس ایسا ہو نہ سکا
ہے نیا جذبہ ہے نیا ولولہ ان کے اندر عجیب طرح
گول ہوتے نہیں ان کھلاڑیوں سے نمائندوں کی طرح
رفتہ رفتہ یہ کھلاڑی ڈھل چکے ہیں زوال کی جانب
نظر نہیں آتی ان کو بھی گول کی کوئی صورت
ہے انجام سے غافل ہر طرح کے چیمپین بھی
انکل سیم کے حواری بھی ہیں بدمست ہاتھی
یہ خُون کے دَھبّے کبھی چہروں سے نہ دھُلیں گے
ہَر شہر میں پھَیلی ہوئی خاموش فَضا کو
آوازِ حَق آئیں گی تو پَتھر بھی ہِلیں گے
یہ وَقت کی عادَت ہے کہ فِرعَون بہت ہیں
مُوسیٰ بھی مگر بَطنِ زَمانہ سے نِکلیں گے
مَعصُوم لَہو مانگ رہا ہے یہ گواہی
تاریخ کے اَوراق میں یہ دن بھی لکھیں گے
زَنجیر کی جھَنکار سے ڈَرنے کی نہ کَہیو
یہ لوگ ہیں، اِک روز یہی زَنجیر بَدلیں گے
جو لوگ سَمجھتے ہیں کہ سَب خَوف میں ہیں قَید
وہ دیکھ لیں، حالات کے دھارے بھی بَدلیں گے
مظہرؔ یہ اَندھیروں کا تَسَلَط ہے فَقط آج
سُورَج ہیں اگر زِندہ تو کل پھر سے نِکلیں گے
ہم تو ووٹ مانگیں تو وعدے ہی سناتے ہیں
شہر کے نگہبانوں کی نیتیں نرالی ہیں
چوریاں بھی کرتے ہیں، شور بھی مچاتے ہیں
عدل کے ایوانوں میں کھیل عجب چلتا ہے
فیصلے وہی ہوتے جو جی کو بھاتے ہیں
اہلِ اقتدار آخر کتنے سادہ ہوتے ہیں
اپنی ہی خطاؤں کو دوسروں پہ ڈھاتے ہیں
درسِ صداقتیں سب دیتے ہیں بڑی شان سے
خود مگر ضرورت پر رنگ ہی بدلاتے ہیں
اہلِ علم بیٹھے ہیں بحث کے مناظرے میں
سچ کی بات آئے تو رخ ہی بدل جاتے ہیں
وشمہ اس زمانے کا حال کیا سنائیں ہم
لوگ سچ کی قیمت پر جھوٹ ہی کماتے ہیں
مصلحت کے قلم سے لکھتے ہیں
بندگی کی سند جبیں پر لوگ
خاکِ دیر و حرم سے لکھتے ہیں
وہی اگلے جنم میں لکھّیں گے
جو وہ پچھلے جنم سے لکھتے ہیں
اپنی رودادِ جادہ پیمائی
ہم تو نقشِ قدم سے لکھتے ہیں
آجکل لوگ داستانِ حیات
خامۂ رنج و غم سے لکھتے ہیں
حال دل ہم جو لکھتے ہیں شاعرؔ
فکر و فن کے قلم سے لکھتے ہیں
کون ہے جو ایسے رستے پر جینے کا اقرار کرے
جو بھی سمجھ لے وقت کی سازش لوگوں کو ہشیار کرے
روزن روزن آنکھیں رکھ دے بات پسِ دیوار کرے
قطرہ قطرہ رات گھلی ہے نیند سے ترسی آنکھوں میں
کوئی اٹھے اور گلیوں گلیوں خوابوں کا بیو پار کرے
زندہ ہو تو احساسِ غزل سے جان چھڑانی مشکل ہے
جیسے کوئی ضدی بچہ سونے سے انکار کرے
کچھ نعرے کچھ درسِ بغاوت شہروں کی دیواروں پر
سناّٹا تحریک چلائے ہنگامہ بازار کرے
شاعرِ بغاوت کے گیتوں کی جو آواز ابھرتی ہے
لفظوں میں شعلوں کی لپک ہے لحظہ بھی جھنکار کرے
کوئی صلہ تو سرِ اختیار دینا تھا
اسے بھی زخم کوئی مستعار دینا تھا
اسے کسی نے تو کافر قرار دینا تھا
وہ برگزیدہ شجر لڑ رہا تھا موسم سے
کہ پھولنا تھا اسے برگ و بار دینا تھا
یہ وہ زمین تھی جو آسماں سے اتری تھی
یہ وہ حوالہ تھا جو بار بار دینا تھا
چھپا کے سب سے ہی اپنا نام اور نشاں
سرِ صلیب کوئی اشتہار دینا تھا






