خدا کو جو نہیں مانتا وہ کافر ٹہرا
جو خدا کی نہیں مانتا اُسے آپ کیا نام دیں گے
قرآن کے نزدیک تو وہی اصل کافر ہیں
جو جان کے انکاری ہووہی کافر کہلائیں گے
لا اکراہ فی ا لدّین اور لکم دینکم ولی یدیں کی آیت
اعلان کر رہا ہےکہ دین میں کوئی جبر ہی نہیں
جو بھی گھیرے کسی کوزبردستی بندوق کی زور پر
سمجھو کہ وہ دِین کی نہیں لین دَین کر رہا ہے
اللہ کو نہیں پسند کسی کو دھونس دھمکی دینا
جو دل سے اُسے قبول کرے وہی تو اُسے قبول ہے
انسان کو دھمکانا محض کافر کا ہے شیوہ
جو خود سے مانتا ہو وہ اللہ کی نظر میں ہے پیارا
اللہ اگر چاہے تو کافر کو ہستی سے مٹادے
وہ کُن فَیَکون کا مالک ہے کیا کر نہیں سکتا
سچّا مُسلم وہی ہے جو دل سے بھی اسلام پر چلے
اُسکی زبان اور ہاتھوں سے دوسرا انسان سلامت رہے
ایک انسان کے قتل کو قتل انسانیت قرار دینا
ایسا کوئی منشور ہے کسی کا اسلام کے سوا
اسلام تو چاہتا ہے کہ مسلمان مسلمان رہے
پر خود مسلمان نہیں چاہتا کہ وہ انسان رہے
پہچان لو ان بُتوں کو جو مُسلم کو مُسلم سے لڑاتا ہے
ہر دیس میں فساد ہے اور آپس میں دست وگریبان ہے