Add Poetry

میرا مقدر

Poet: UA By: UA, Lahore

تیرے قدموں میں دم دینا اگر میرا مقدر ہو
کس قدر آسان میرا یہ آخری سفر پھر ہو

میرا آخری دم جو تیرے کوچے میں نکل جائے
میری روح کا تیرے کوچے سے ہر صبح گزر ہو

میری روح اس جگہ کو چھوڑ کر جانا نہیں چاہتی
جس جگہ تیرا کوچہ تیری گلیاں اور تیرا گھر ہو

جسم خاکی ایک دن خاک میں مل کر ساکن ہو جائے
مگر یہ روج ہے اس کا مقدر سفر در سفر بسر ہو

عظمٰی انہیں کہنا ہماری روح بھی تمہارے ساتھ ہے
اگر تیرا ہوا کے سنگ ان کے شہر سے گزر ہو

Rate it:
Views: 534
23 Mar, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets