بڑی محبت سے اک آشیاں بنایا ہے
اتنی چاہت سے اسے پھر سجایا ہے
ہر اک دیوار پے الفت کے رنگ سجائے ہیں
چراغ زندگی بڑی اعتماد سے جلایا ہے
مہک ہے پھولوں کی آنگن میں ہر طرف پھیلی
وفاء یقین کے سنگم نے یوں جشن منایا ہے
بہار وہ جیون میں ہے جو میری ہمسفر ٹہری
اس کا ہر روپ میرے دل میں یوں سمایا ہے
حسیں قہقہے معصوم باتیں ہیں رونقیں گھر کی
خدا کا شکر ہے جس نے یہ دن دکھایا ہے