میری محبت بے زبان ھوتی رہی

Poet: Mohammed masood By: Mohammed Masood , Meadows nottingham uk

میری محبت بے زبان ھوتی رہی
دل کی دھڑکن اپنا وجود کھوتی رہی

کوئ نہیں آیا میرے دکھ میں شریک
ایک بارش ہی تھی جو ساری رات ساتھ روتی رہی

آتی جاتی سانسوں میں زندگی بسر ھوتی رہی
آنکھوں میں اشک نہ رہے پر زندگی روتی رہی

دیکھا تھا خواب میں پر انجام کچھ ایسا ھوا
دل میرا تڑپتا رہا اور وہ بھی روتی رہی

بے صبر ھو کر ہم نے زندگی بھی چھوڑ دی
کفن بھی نصیب نہ ھوا اور لاش بھی روتی رہی

آج تو اس ماں نے اپنے بچے بھی سلا دیے
کل کی فکر میں رات بھی روتی رہی

کوئی نہیں آیا میرے دکھ میں شریک
ایک بارش ہی تھی جو ساری رات ساتھ روتی رہی

Rate it:
Views: 703
10 Jun, 2013
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL