میری ہار
Poet: Subhani By: Ali Subhani, sargodhaعلی الصبح کروں بیداری کیسے
لاابالی پن بنی عادت بنفسہ
دستبردار ہوا من حوصلے سے
ترک ہو گئی یونہی شجاعت بنفسہ
بدشعار ہو گیا اب میں تو
لکھ دی زندگی میں زلت بنفسہ
بناوٹی دنیا کو چاہا بذات خود
پھیر لیا منہ جو ہے حقیقت بنفسہ
ازل سے ہوئے خوار لوگ اے سبحانی
دور ہو گئی جن سے امامت بنفسہ
More Life Poetry







