میرے بھوکے ننگے کردار

Poet: ڈاکٹر شاکرہ نندنی By: ڈاکٹر شاکرہ نندنی, Porto

میرے بھوکے ننگے کرداروں نے
تمہارے باغ کے خوش رنگ پھولوں میں
اپنے چہرے کے کھوئے ہوئے رنگ پہچان لئے ہیں
بپھری ہوئی یہ سمندر کی لہریں چاند کے ایک اشارے کی منتظر ہیں
چند لمحوں بعد چاند جب آسمان پر آئے گا تب میں ایک نئی کہانی لکھوں گی
اس بار سمندر نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ہر لہر کو ہیرے موتیوں سے بھر دے گا
میرے بھوکے ننگے کرداروں کے چہرے پر زندگی چمک اٹھے گی
اب ان کے سروں پر ہیرے موتی کے تاج ہوں گے

Rate it:
Views: 196
05 Jul, 2024
More Life Poetry