Add Poetry

میرے تو غم کا قصہ ہی عجب ہے

Poet: Fatima Ibraheem By: Fatima Ibraheem, Lahore

میرے تو غم کا قصہ ہی عجب ہے
محبت سے عداوت ہو گئی ہے

سرور زیست تھیں جو ساری یادیں
اب اذیت ہی اذیت بن گئی ہیں

بڑھا دیتی تھی جو وقار میرا
وہ وجہ اب ندامت بن گئی ہے

کتابوں کی فصیلیں گرد میرے
سکوں کا راستہ روکے کھڑی ہے

شعور زندگی کا کیا کروں میں
مجھے دنیا سے وحشت ہو رہی ہے

کرشمہ ساز نہیں ہیں لفظ میرے
اور راز اشتہاری ہو رہی ہے

تلخ سی اک حقیقت ذہن میں تھی
اب کاغذ پر عبارت ہو رہی ہے

میرے لوگوں کی خوشیاں اور ان کے سب معیار
کچھ میری بے قراری یوں بھی ذیادہ ہو رہی ہے

ارفع و اعلی ہوں ڈھب زندگی اور بعد اسکے
جہد کے نام پر بس دنیا داری ہو رہی ہے

ہر اک الجھاؤ جب سلجھا کے رکھ دوں
اجازت ہے اجل کو تب ہی آئے

میں وہ نہیں ہوں رب سے جو یہ کہدے
مصائب میں گھرا ہوں مجھے موت آہے

میرے انداز سے حیرت میں کیوں ہو
سکوں پا لینے کی یہی تو صورت رہ گئی ہے

Rate it:
Views: 735
22 Sep, 2008
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets