میرے حصے میں جو غم تھے

Poet: Majassaf Imran By: Majassaf Imran, Gujrat

میرے حصے میں جو غم تھے کیا وہ کم تھے
تو میرا تھا پھر کیوں جام بے خائنانه دے گیا

چشم اشک ریختن ہیں بس تیرے نام کے صاحب
زندگی بھر کی کھا کے قسمیں وہ رسوائی دے گیا

زندگی ٹوٹ کے گِر گئی میرے ہاتھ سے صورت زیبا
ہوش کھوئے تھے وارکرفت میں وہ سَم دے گیا

راس آئی نہ مجھے میری هویت تیرے نام سے
ہوا یوں کے میرا صبر میری آغوش میں دم دے گیا

ہے قلب شُکر گزار تہہ قلب سے اے مُصور تیرا
تو چلتے پھرتے اک شخص کو لاش کی صورت دے گیا

وقت کی جایگزینیاں نہ بدل سکیں میری حالتِ افسردگی
بھولتا ہوں اُسے یاد آتا ہے نفیس جو عنایتِ ستم دے گیا !!

Rate it:
Views: 560
25 Mar, 2017
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL