Add Poetry

میرے لفظ

Poet: M Usman Jamaie By: M Usman Jamaie, karachi

چبھ رہے ہیں دل ودماغ میں جو
سب سوالات تیروخنجر سے
ان سوالات کو سمیٹے ہوئے
اور ان کی سبھی چبھن لے کر

وہ خیالات جن کی سوزش سے
روح تک جسم میں چٹختی ہے
اور سینے میں سر پٹختی ہے
ان خیالات کی جلن لے کر

وسوسے ڈس رہے ہیں جو مجھ کو
جن کی پُھنکار دل کو ڈراتی ہے
جن کا پھن ہے دماغ میں پیوست
اور پکڑ جسم توڑے جاتی ہے
ان کی پھنکار اور پھن لے کر

لفظ جو لب پہ آنہیں سکتے
دل کی حالت دکھا نہیں سکتے
چپ ہیں، کچھ بھی بتا نہیں سکتے
سچ کا چہرہ دکھا نہیں سکتے
نیم جاں لفظوں کا بدن لے کر

زہرآلود ہوگئے ہیں لفظ
زہر میں تو پلا نہیں سکتا
ہوگئے خار میرے پھول سے لفظ
اور میں کانٹے چبھا نہیں سکتا
لفظ ریشم سے سنگ ہوتے ہوئے
اور میں پتھر اٹھا نہیں سکتا
لفظ اور ان کا کڑواپن لے کر

درد کی سب حکایتوں کے ساتھ
اپنی ساری شکایتوں کے ساتھ
جان لیتی اذیتوں کے ساتھ
روح کو کھاتی حالتوں کے ساتھ

اپنے اندر اتر رہا ہوں میں
زہر سے خود کو بھر رہا ہوں میں
آج اعلان کر رہا ہوں میں
یوں تو زندہ دکھائی دوں گا تمھیں
لیکن اے دوست!
مر رہا ہوں میں
 

Rate it:
Views: 285
31 Jul, 2013
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets