یہاں ہر کوئی کسی کےخلاف سکیم کرتاہے
دل سےکوئی نہ کسی کی تعظیم کرتا ہے
ہرکسی کودوسروں سےشکایت رہتی ہے
اپنے روئیے میں کوئی نہ ترمیم کرتا ہے
میرے شہرمیں جتنےبھی سخنور ہیں
یہاں کوئی نہ دوسرےکوتسلیم کرتاہے
جو ہر چھوٹے بڑے کا احترام کرتےہیں
رب انہیں نصیب صراط مستقیم کرتاہے
دنیا والوں نے اصغر کوبڑےغم دئیےلیکن
یہ سب میں خوشیاں تقسیم کرتاہے