Add Poetry

میں نہ تھا اصلاح بعد

Poet: wasim ahmad moghal By: wasim ahmad moghal, lahore

زندگی کی ہر خوشی تھی میں نہ تھا
 بے بسی بے چارگی تھی میں نہ تھا

تھا وہ تیرے لَب ہی کی کلیوں کا فیض
ا ِک مسلسل بے کلی تھی میں نہ تھا

میں اور سایہ گیسوئے خَمدار کا
 میرے دل کی سادگی تھی میں نہ تھا

آپ جیسے شوخ کی خواہش مجھے
 یہ میری دیوانگی تھی میں نہ تھا

ہجر کی کالی سیاہ راتوں میں دوست در
د تھا درماندگی تھی میں نہ تھا

پی رہے تھے خاربھی جس کا لہو
عشق کی دریا دلی تھی میں نہ تھا

آپ کی دہلیز پر دم توڑتی وہ
 میری لاچارگی تھی میں نہ تھا

چار سُو پھیلی ہوئی شہرت میری
 تیرے غم کی چاندنی تھی میں نہ تھا

چل بسا میں تو وہ آئے گھر میرے
میرے گھر میں روشنی تھی میں نہ تھا

بے خودی مشہور تھی تیری وسیم
وہ تو اَن کی بے رخی تھی میں نہ تھا
 

Rate it:
Views: 349
08 Sep, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets