کہا تھا نہ تجھ کو تو لوٹ کر نہ آئے گا
جب تو روضہ مصطفی دیکھ آئے گا
ہم تو ایسے نبی کے ہیں امتی
جو حشر میں بھی کہیں گے یا امتی یا امتی
وہ حشر کا کیا سماں ہوگا
چاند سورج سب کچھ فنا ہوگا
حوض کوثر میرے نبی کو عطا ہو گا
ہر طرف نفسا نفسی کا سماں ہو گا
جب شفا عت میرے نبی کو عطا ہو گی
تو پھر سزا بھی کیا سزا ہو گی
خوف کھا تا ہوں میں اپنے خدا سے
پر پچا ئیں گے میرے نبی مجھ کو سزا سے
تمنا ہے کہ دیکھ لوں ان کو ایک نظر
یہی مقصد اور یہی سفر
نم ہو جا تی ہیں آنکھیں جب آتا ہے ان کا نام
پھر میں بھیجتا ہوں ان پہ درود و سلام