نفس کے جو اسیر ہوتے ہیں
Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UKنفس کے جو اسیر ہوتے ہیں
کس قدر بے ضمیر ہوتے ہیں
تاجِ شاہی نہ لایںٔ خاطر میں
جو بظاہر فقیر ہوتے ہیں
آسماں پر اُڑان ہوتی ہے
آپ جب ہم سفیر ہوتے ہیں
ہوش جو پل میں چھین لیتے ہیں
کسِ قدر دِل پزیر ہوتے ہیں
دوسروں کو حقیر جو سمجھیں
اصل میں خود حقیر ہوتے ہیں
کیا کریں گے زبان وا عذراؔ
جو انا کے اسیر ہوتے ہیں
More Life Poetry






