نہ سوچنا کہ زمانے سے ڈر گئے ہم بھی

Poet: اے جی جوش By: مصدق رفیق, Karachi

نہ سوچنا کہ زمانے سے ڈر گئے ہم بھی
تری تلاش میں غیروں کے گھر گئے ہم بھی

چرا لیں ہم سے بھی اس خود پرست نے آنکھیں
دل حبیب سے آخر اگر گئے ہم بھی

پسیجا دل نہ کسی کا ہمارے اشکوں سے
ہر آستاں پہ لیے چشم تر گئے ہم بھی

جو دیکھا کلیوں کو تجھ پر نثار ہوتے ہوئے
تو رنگ بن کے فضا میں بکھر گئے ہم بھی

جب اس کی ذوق نظر کا ہوا بہت چرچا
وفور شوق سے ایک دن سنور گئے ہم بھی

بہت سے عشق کی راہوں میں پل صراط آئے
تمہارا نام لیا اور گزر گئے ہم بھی

محال تھا کہ ہم اے جوشؔ زندہ رہ سکتے
فراق یار میں اک روز مر گئے ہم بھی
 

Rate it:
Views: 206
12 Feb, 2025
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL