برق رو مرد شعلہ سخن چاہئے
عزم محکم سے دل موجزن چاہئے
ظالموں کے رعونت بھرے دورمیں
کتنی لاشیںہیں جن کو کفن چاہئے
جسم کانٹوں سے زخمی بہت ہو گیا
اب نیا کچھ نظام چمن چاہئے
پرچم حق کو لہرا دیں دنیا میں پھر
پھر کوئی شیر خیبر شکن چاہئے
میں سمجھتا ہوں احسن اب اس دور کو
اک مجاحد جری صف شکن چاہئے