نیند تو آ ہی جائے گی
Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar K.S.Aمیرے لعل مجھ کو بتا
کیسے تجھ کو لوری دوں
سوکھے لبوں پے ان گنت
سوز و غم کی پہرے ہیں
زخم زخم الفاظوں میں
غم کے سسکتے راگوں مں
اندھے سلگتے ساز ہیں
کل سے تو بھی بھوکا ہے
میں بھی بھوکی سوئی تھی
بھوک کے ٹھنڈے
چولہے پے
فاقوں کی آگ جلائی تھی
فکرکی سوکھی
لکڑی سے
دکھوں کی راکھ
ہٹائی تھی
تو پانی کی بوند کو
ترسا تھا
میں بھی پیاس سے
روئی تھی
میرے لعل اب
سو بھی جا
نیند تو آ ہی جائیگی
بھڑکتے شعلوں کی
سولی پے
انگاروں کے دھکتے
بستر پے
بھوک کے پتھریلے
گدے پے
پیاس کے زخمی
تکیے پے
خود فریبی کی
چادر اوڑھے
نیند تو آ ہی جائے گی
نیند تو آ ہی جائے گی
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

MAZHAR IQBAL GONDAL