وسائل تیرے اور مسائل میرے
فضائل تیرے اور رزائل میرے
خوشحالی تیری اور بدحالی میری
روشنی تیری اور اندھیرے میرے
بلز میرے اور ملز تیرے
ڈالر تیرے اور روپے میرے
ڈالر چڑھے اور روپے گرے
سُکھ تیرے اور تمام دُکھ میرے
خزانے تیرے اور قرضے میرے
جمہوریت کےثمرات تیرے اور آفات میرے
حلوے مانڈے تیرے اور بھوک فاقے میرے
پولیس فوج اور رینجرز کے خرچے میرے
محلّات اور قلعوں کی حفاظت تیری
عوام سڑکوں پہ صبح و شام مرتی ہے
سارے وسائل حکمراں خود پر لٹاتی ہے
انہیں انسانوں کے یوں مرنے کا کوئی دُکھ نہیں
یہ ظالم ہیں انھیں اپنے شہریوں کا کوئی غم نہیں
اٹھو سارے انسان ظلم و جبر کے خلاف
یہ جعلی جمہوریت کے سسٹم کو دفناؤ
آپس میں پیار محبّت سے رہنا سیکھو
تمام نفرتوں کو اپنی یونٹی سے گرادو
دلوں کی مسافت کو فوراً مٹا دو
جس طرح س ش ساتھ ساتھ ہے
سُنّی شیعہ ہمیشہ سے ساتھ ساتھ ہے