وقت کی تمازتوں میں

Poet: Naina Hussain By: Naina Hussain, Karachi

وقت کی تمازتوں میں
سب بِچھڑ کے مِل گئے
میرے بھی داغ ۡدھل گئے
تیرے بھی زخم سِل گئے

ایسے بھی ہم نے باغ میں
دیکھے ہیں بےثمر درخت
جوگھونسلے اۡجڑ گئے
تو شجر سارے جل گئے

وہ میری زندگی کے باب
جن میں تیرا ذکر تھا
جو آنسوؤں نے لکھ دیا تھا
آنسوؤں سے مٹ گئے

تو بھی تو اب ویسا نہیں
میں بھی وہ ہی نہیں رہا
تیرا بھی دِل بدَل گیا
میرے بھی دِن بدَل گئے

Rate it:
Views: 560
26 Jan, 2018
More Life Poetry