وقتِ رُخصت
Poet: Tariq Khan Tariq of Kalabagh, Mianwali) By: Muhammad Tariq Khan, Mianwaliوقتِ رُخصت آسماں پہ اک گھٹا چھانے کے بعد
کس قدر بارش ہوئی تھی آنکھ بھر آنے کے بعد
سانس بھی رُکنے لگی پھر درد بھی بڑھنے لگا
کیسی حالت ھو رہی ھے اک تیرے جانے کے بعد
سرزمینِ دل پہ اُگ آئے تیری چاہت کے پھُول
اک عجب سا رنگِ اُلفت تھا تجھے پانے کے بعد
ہم مکانِ بے بسی میں قید ہو کر رھ گئے
جانے وہ کب تک تھکے گا ظلم برسانے ک بعد
اے شمع تُو ھی بتا اُلفت میں مر مٹنے کا راز
سلسلہ کیوں چل پڑا ہے ایک پروانے کے بعد
ظلمتِ شب کے سفر میں سحر کی اُمید میں
اپنے گھر کو لوٹ آئے ٹھوکریں کھانے کے بعد
اب تو طارق رات دن گزریں خدا کی یاد میں
کتنا خوش ہوں میں سُراغِ زندگی پانے کے بعد
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

MAZHAR IQBAL GONDAL