وہ

Poet: Perveen Shakir By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

 اِک لمبے سفر کی دھوپ سر پہ
آنکھوں میں گلابی رتجگوں کی
ملبوس پہ گرد راستوں کی
شانوں پہ تھکن مسافتوں کی
آواز میں جھیل جیسا ٹھہراؤ
سینے میں چھپائے زخم خنداں
میلے میں خود اپنے سے بچھڑ کے
دامن میرا تھام کر کھڑا ہے
بچّے کی طرح ملول و مسرور

Rate it:
Views: 512
01 Nov, 2011
More Sad Poetry