وہ اب لوٹ آئے بھی تو کیا

Poet: shab ujala By: Shab Ujala, new york

 نظروں سے گرگیا ہے وہ اب لوٹ آئے بھی تو کیا
قدموں سے روندھے ہوئے پھولوں کے ہار بنایا نہیں کرتے

جو موسم چلے جائیں اک بار وہ پھر دوبارہ واپس نہیں آتے
بن موسم برسات میں بھی نہایا نہیں کرتے

تھاما تھا ہاتھ تمھارا بڑی سچائی کے ساتھ ھم نے مگر
اب جن کے دل میں کھوٹ ہو وہ ساتھ نبھایا نھیں کرتے

تنہا ہی کاٹ لینگے ھم باقی سفر زندگی کا شب
دل پہ لگی ہو چوٹ جن کے وہ بار بار دل لگایا نہیں کرتے

راستے دشوار ہوں منزل دور ہی سہی لیکن ارادے مضبوط ہوں جن کے
سفر میں وہ ہمسفر چھوڑ کے جایا نہیں کرتے

Rate it:
Views: 704
16 Apr, 2015
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL