Add Poetry

وہ اِک ننھی سی لَو کی موت کیوں ہر روز ہوتی ہے

Poet: Dr. Riaz Ahmed By: Dr. Riaz Ahmed, Karachi.

پیا محفل میں اُس کے ہاتھ سے، کیا تھا وہ کیا جانے
بقا جانے فنا جانے

ذرا پہلے لگانے سے خود اپنے ہاتھ سے گوندھی
رنگ جانے حِنا جانے

محفل میں سب کے سامنے کیا کہہ دیا اُس نے
حق جانے سزا جانے

یہ گل کا کام ہے پیدا کرے وہ خود میں رنگ و بو
مہک جانے فِضا جانے

جلا کے دل کو دھیمی آنچ میں پکائی یہ ہانڈی
وہ جانے مزا جانے

تلے قدموں کے رکھ دی اُس کے میں اب تو ضِد اپنی
صنم جانے اَنا جانے

وہ اِک ننھی سی لَو کی موت کیوں ہر روز ہوتی ہے
سحر جانے دیا جانے

اُٹھایا مجھ پہ خنجر خاموشی سے اُس نے یہ کہہ کر
روح جانے قضا جانے

یہ میرا سانس کیوں اندر نہیں آتا بتا ریاض
رب جانے ہوا جانے
 

Rate it:
Views: 467
18 Sep, 2013
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets