وہ شخص انا پرست تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Poet: محمد مسعود نونٹگھم یو کے By: Mohammed Masood, Nottingham

وہ شخص انا پرست تھا اس کی باتوں میں اقرار بھی تھا
اِس کے چبھتے ہوئے لہجے میں چُھپا ہوا پیار بھی تھا

وہ مجھے لکھتا تھا ہر وقت کہ میرا انتظار نہ کیا کرو
لیکن اِس کی تحریر میں صدیوں کا انتظار بھی تھا

وہ کہتا تھا کہ نہ روٹھو مجھ سے مُجھے منانا نہیں آتا
میری ناراضگی پر لیکن وہ بے قرار بھی تھا

میں شاہد پھر نہ لکھتا اِسے اپنی خیر خبر کبھی بھی
محبت کا بھرم رکھنا تھا کچھ دل بے اختیار بھی تھا

شاہد اِس کا یہی انداز ہو محبت کرنے کا مسعود
وہ میرا ہمدرد بھی تھا اور ستم گزار بھی تھا

Rate it:
Views: 3124
23 Dec, 2015
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL