وہ لوٹ آیے گا کہنے کو ایک دن وشمہ

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, نیو یارک

گمان کب تھا وہ اس طرح جدا ہوگا
زخم دل پہ جدائی کا رونما ہوگا

سزائے عشق ملے گی مجھے محبت میں
میرا وجود میرے دل سے خفا ہوگا

میں کیسے کہہ دوں محبت ہے داغ میرے لیے
یہ عشق ہی تو میرے دل کا آ سرا ہوگا

وہ میری روھ کی تسکیں کا سبب ہوگا
جو میری سوچ کو سن کر غزل سرا ہوگا

وہ لوٹ آیے گا کہنے کو ایک دن وشمہ
مگر وہ میرے لیے اس گھڑی سزا ہوگا
 

Rate it:
Views: 372
26 Sep, 2014
More Life Poetry