وہی درد میری حیات ہے
Poet: Khuaja Perwaiz By: Uzma Ahmad, Lahoreجو نہ مل سکے وہی بیوفا یہ بڑی عجیب سی بات ہے
جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر وہی آج تک میرے ساتھ پے
جو کسی نظر سے ادا ہوئی وہی روشنی ہے خیال میں
وہ نہیں تو منتظر ہوں میں یہ خلش کہاں تھی وصال میں
جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر وہی آج تک میرے ساتھ ہے
تیرے پیارے لب پہ گلہ نہ ہویہ بڑے نصیب کی بات ہے
میری جستجو کو خبر نہیں نہ وہ دن رہے نہ وہ رات ہے
جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر وہی آج تک میرے ساتھ ہے
میرا نام تک جو نہ لے سکا جو مجھے قرار نہ دے سکا
جسے اختیار تو تھا مگر مجھے اپنا پیار نہ دے سکا
وہی شخص میری تلاش ہے وہی درد میری حیات ہے
جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر وہی آج تک میرے ساتھ ہے
More Sad Poetry
ہر وقت دستیاب ہونا ضروری نہیں ہر وقت دستیاب ہونا ضروری نہیں
گلشن میں برباد ہونا ضروری نہیں
تم حیات ہو میری ازل سے جانم
لیکن ترے لیے غزل لکھنا ضروری نہیں
لکھ بھیجے ہیں کچھ سوال تو نے مجھے
اب ان کا جواب لکھنا ضروری نہیں
بھولیں کی ہیں تو نے بہت میرے ساتھ
ان کو بھول جانا ضروری نہیں
تم نے کھائی تھیں قسمیں میل نبھانے کی
ان قسموں کو نبھانا ضروری نہیں
دل بھی دے دیا، دستیاب بھی رہتے ہیں اکثر
ہر وقت ملنا ملانا ضروری نہیں
بڑی رسوائی سے محبت نبھا رہا ہوں
ورنہ تم سے جدائی ضروری نہیں
بے وفا تو نہیں ہو، رائے ہے تمہاری
بھری بزم میں فضیحت کرنا ضروری نہیں
تجھ کو پا کے ہی دم لوں گا، ضد ہے ہماری
ضد پر قائم رہنا، زیب، ضروری نہیں
گلشن میں برباد ہونا ضروری نہیں
تم حیات ہو میری ازل سے جانم
لیکن ترے لیے غزل لکھنا ضروری نہیں
لکھ بھیجے ہیں کچھ سوال تو نے مجھے
اب ان کا جواب لکھنا ضروری نہیں
بھولیں کی ہیں تو نے بہت میرے ساتھ
ان کو بھول جانا ضروری نہیں
تم نے کھائی تھیں قسمیں میل نبھانے کی
ان قسموں کو نبھانا ضروری نہیں
دل بھی دے دیا، دستیاب بھی رہتے ہیں اکثر
ہر وقت ملنا ملانا ضروری نہیں
بڑی رسوائی سے محبت نبھا رہا ہوں
ورنہ تم سے جدائی ضروری نہیں
بے وفا تو نہیں ہو، رائے ہے تمہاری
بھری بزم میں فضیحت کرنا ضروری نہیں
تجھ کو پا کے ہی دم لوں گا، ضد ہے ہماری
ضد پر قائم رہنا، زیب، ضروری نہیں
Zohaib sarwar







