پانی نہیں ہے بجلی نہیں میرےشہر میں
کوئی مدد بھی آتی نہیں میرے شہر میں
ہے گندگی ہرایک طرف گڈّے چار سو
اک وارڈ بھی مثالی نہیں میرے شہر میں
روٹی،مکان،کپڑا،ضروری ہرایک شئے
چیزیں بھی کوئی سستی نہیں میرے شہر میں
انور انہیں مٹائیں جو ایسی کوئی دوا
ان مچّھروں کو ملتی نہیں میرے شہر میں