پھر بھی میرا من پیاسہ

Poet: By: Uzma Ahmad, Lahore

میرے نیناں ساون بھادو پھر بھی میرا من پیاسہ
اے دل دیوانے کھیل ہے کیا جانے
درد بھرا یہ گیت کہاں سے
ان ہونٹوں پہ آئے دور کہیں لے جائے
بھول گیا کیا بھول کے بھی ہے
مجھ کو یاد ذرا سا
پھر بھی میرا من پیاسہ
برسوں بیت گئے ہم کو ملے بچھڑے
بجلی بن کے گگن پہ برسے
بیتے سمے کی ریکھا میں نے تم کو دیکھا
من سنگ آنکھ مچولی کھیلے آشا اور نراشا
پھر بھی میرا من پیاسہ
بات پرانی ہے ایک کہانی ہے
اب سوچوں تمہیں یاد نہیں ہے
میرے نیناں ساون بھادو پھر بھی میرا من پیاسہ
پھر بھی میرا من پیاسہ۔
اب سوچوں نہیں بھولے وہ ساون کے جھولے
رت آئے رت جائے دے کر جھوٹا ایک دلاسہ
پھر بھی میرا من پیاسہ

Rate it:
Views: 2616
26 May, 2010
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL