Add Poetry

پھر جدا ہونے کا منظر آ گیا ہے

Poet: حضرت شاہ By: فیضان تنویر, karachi

پھر جدا ہونے کا منظر آ گیا ہے
اور شب ہجراں مرا گھر آ گیا ہے

شہر میں پھر برف باری ہو رہی ہے
آ بھی جاؤ اب دسمبر آ گیا ہے

سولیاں سنسان ہوتی جا رہی تھیں
دار کی خاطر مرا سر آ گیا ہے

کیا کہوں کیوں تیرے اندر آ گیا ہوں
چار دیواری ترا در آ گیا ہے

میری انگلی کو پکڑ کر میرا بچہ
میرے قامت کے برابر آ گیا ہے

بھر گئی ہے شہد کی منہ میں مٹھاس
نام یہ کس کا لبوں پر آ گیا ہے

Rate it:
Views: 1587
01 Dec, 2021
Related Tags on December Poetry
Load More Tags
More December Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets